پاکستان سپرلیگ ایڈیشن 11 کے مقابلے جاری
کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں جوڑ پڑے گا،،حیدرآباد کنگزمین اور ملتان سلطان آپس میں ٹکرائے گی
پاکستان سپر لیگ ایڈیشن الیون میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے،، کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں جوڑ پڑے گا ،،حیدرآباد کنگزمین اور ملتان سلطان آپس میں ٹکرائے گی۔
پہلا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان دوپہر دو بج کر تیس منٹ پر قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس میں پشاور زلمی کی کپتانی بابر اعظم کریں گے۔
پوائنٹس ٹیبل پے پشاور زلمی کا پہلا نمبر ہے اور وہ پلے آف کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے، جبکہ کراچی کنگز کو پلے ااف مرحلے میں جانے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہو گا۔
دوسرا میچ شام سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں حیدرآباد کنگزمین اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں ملتان سلطان کی قیادت آشٹن ٹرنر جبکہ حیدرآباد کنگزمین کی قیادت مارنس لبوشین کریں گے۔پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے
