پہلگام فالس فلیگ آپریشن، بھارت کےمنصوبہ بند ڈرامہ کو ایک سال مکمل
بائیس اپریل دو ہزار پچیس کو بھارت نے پہلگام کی پُرسکون وادی کو فالس فلیگ آپریشن کر کے خون میں نہلا دیا،پہلگام فالس فلیگ ایک منظم سازش تھی جس میں بھارت نے اپنے ہی شہریوں کو ہلاک کرکے سیاسی فائدہ اٹھایا
مودی سرکار کے مفادات کیلئے لہولہان پہلگام وادی کے متاثرین کے زخم تازہ،جب آج ہی کے دن مودی سرکاری نے سیاسی و داخلی مفادات کے لیے معصوم شہریوں کا لہو بہاہا،پہلگام فالس فلیگ کو سیاسی و مالی مفادات، رافیل سمیت دفاعی معاہدوں کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا گیا
بریدنگ اسپیس
پہلگام فالس فلیگ کے بعد جس تیزی سے ایف آئی آر درج ہوئی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ طے شدہ منصوبہ تھا،ایک ایسا علاقہ جس کے اطراف سات لاکھ سے زائد بھارتی فوج تعینات ہے میں جان بوجھ کر سیکیورٹی کمزور کی گئی تاکہ منصوبہ کامیاب ہوسکے،حملہ آوروں کا آنا اور آرام سے نکل جانا کسی اتفاق کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک طے شدہ منصوبہ تھا ،بھارت اڑی 2016ء، پلوامہ 2019ء اور پہلگام2025ء جیسے فالس فلیگ کرنے میں تاریخ رکھتا ہے
پاکستان نے پہلگام فالس فلیگ کی شفافت اور مشترکہ تحقیقات کی پیش کش کی جو بھارت نے سچ سامنے آنے کے ڈر سے مسترد کردی،پہلگام فالس فلیگ کے بعد دنیا نے بھارت کے مظلومیت پر مبنی جھوٹے بیانیہ کو یکسر مسترد کردیا
