عالمی گورننگ باڈی والی بال کی انڈیا والی بال فیڈریشن کی منظوری منسوخ
لوزان، والی بال کی عالمی گورننگ باڈی نے انڈیا والی بال فیڈریشن کی منظوری کو منسوخ کردیا۔والی بال فیڈریشن آف انڈیا کی منظوری کی منسوخی کا فیصلہ قانونی اور انتظامی قوانین کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب دو سینئر کھلاڑیوں نے نیشنل کیمپ چھوڑا، کھلاڑیوں نے ناقص، غیر سائنسی سہولیات اور سلیکشن میں سیاست کی وجہ سے کیمپ چھوڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل والی بال فیڈریشن نے موجودہ سٹیئرنگ کمیٹی کو ملک میں کھیل اور کھلاڑیوں کی ویلفیئر کا خیال رکھنے کا ٹاسک دیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی گورننگ باڈی نے انڈیا میں سٹیئرنگ کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔
