پہلگام آپریشن بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا، عطا تارڑ
ایک سال گزر گیا، بھارت ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر عطا تارڑ کہتے ہیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن تھا۔ ایک سال گزر گیا، بھارت ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ پاکستان نے غیر جانب دارانہ اور آزادنہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ جسے بھارت نے مسترد کر دیا۔معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو شکست فاش دی۔ کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ پاکستان دہشت گردی کا شکار اور بھارت دہشت گردی کا پروموٹر ہے۔ مکار بھارت کی کھوکھلی سوچ کھل کر سامنے آ گئی۔ وفاقی وزیر کہتے ہیں دہشت گردی بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، جسے وہ بیرونی بنا کر پیش کرتا ہے ۔ آج بھارت کے پاس دنیا کو بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں۔بھارت کی ریاست دنیا کے کئی ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔
