ایران جنگ کی مخالفت ، ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس یاسمین انصاری غیر محفوظ، دھمکیاں ملنے لگیں
ایران جنگ کی مخالفت کے بعد ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس یاسمین انصاری امریکہ میں غیر محفوظ، انہیں دھمکیاں ملنے لگیں۔
امریکی رکن کانگریس یاسمین انصاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اکاونٹ پر دھمکیاں ملنے کی تصدیق کی ہے۔یاسمین انصاری نے کہا کہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے مجھے، میرے خاندان اور عملے کو دھمکیوں کا سامنا ہے، میرے خلاف جعلی اور اے آئی سے تیار کردہ تصاویر پھیلائی گئیں اور میری شہریت سے متعلق بھی بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ دھمکیاں پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کے بعد مزید شدت اختیار کر گئیں، دھمکیاں نفرت انگیز، نسل پرستانہ اور خواتین مخالف بیانیے پر مبنی ہیں۔
