آزاد کشمیر:قانون ساز اسمبلی میں نئے وزیراعظم کےبعداپوزیشن لیڈر کی تبدیلی،کام شروع
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے وزیر اعظم کے بعد اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے پاس نوممبران کے علاوہ سردار میر اکبر، سردار اظہر صادق کی بھی حمایت حاصل ہے ۔مسلم کانفرنس اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کا ایک ایک ووٹ بھی مسلم لیگ کو ملےگا جبکہ تحریک انصاف کو اپنے چار ممبران اسمبلی کے علاوہ انوار الحق ڈاکٹر انصر ابدالی اور دو خواتین ممبران اسمبلی کی بھی حمایت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی اپوزیشن لیڈر کے لیے ضرورت پڑنے پرمسلم لیگ ن کو اپنے چند ووٹ بھی دے گی۔
