اہم ترینتازہ ترینسیاستعلاقائی

آزاد کشمیر،بلدیاتی اداروں عہدیداروں کیلئے اعزازیہ ،دیگر مراعات کی منظوری، نوٹیفیکیشن جاری

آزاد کشمیر،بلدیاتی اداروں کےچیئرمینز، وائس چیئرمینز ، مئیرز وڈپٹی مئیرز کیلئے اعزازیہ اور دیگر مراعات کی منظوری دے دی گئی ، حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی ہدایات پر وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی چوہدری عامر یسین کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کے تحت بلدیاتی اداروں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا۔منتخب بلدیاتی نمائندگان بلدیاتی الیکشن کے فوری بعد سے ہی حکومت سے ضلع کونسل ، میونسپل کارپوریشنز ، میونسپل کمیٹیز اور ٹاون کمیٹیز کے آفس ہولڈرز کیلئے اعزازیہ اور دیگر مراعات کے تعین کا مطالبہ کر رہے تھے
ان مطالبات کی منظوری کیلئے بلدیاتی نمائندگان اور وزرائے حکومت کے مابین گزشتہ دو سال سے مذاکرات جاری تھے ،جس کے نتیجے میں محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی نے باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ۔اعزازیہ و دیگر مراعات کا تعین اداروں کی آمدن کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔
وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی عامر یٰسین نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کی مضبوطی سے ریاست میں سروس ڈیلیوری کا معیار بہتر ہو گا اور حکومت بلدیاتی نظام کو موثر بنانے کے لیے ان اداروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *