اہم ترینتازہ ترینعلاقائی

آزاد کشمیر:شہریوں نےاب سائیکل کو ترجیح دینا شروع کر دیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے زندگی متاثر ،،مہنگے پٹرول اور بڑھتے اخراجات کے باعث شہری اب سائیکل کو ترجیح دینے لگے،، سائیکلوں کی خریداری اور مرمت کے رجحان میں نمایاں اضافہ

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد اب روزمرہ سفر کے لیے سائیکل استعمال کر رہی ہے۔ مختلف علاقوں میں قائم سائیکل سٹورز پر نئی سائیکلوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا ۔جبکہ پرانی سائیکلوں کی مرمت، ٹائر، ٹیوب، چین کی تبدیلی اور سروس کے لیے بھی شہری بڑی تعداد میں دکانوں کا رخ کر رہے ہیں
دکانداروں کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں میں کاروبار میں نمایاں بہتری آئی ہے اور شہری مہنگے پٹرول سے بچنے کے لیے سستی سواری کی تلاش میں سائیکل خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔پٹرول مہنگا ہونے کے بعد کافی رش بڑھ گیا ہے، لوگ نئی سائیکل بھی لے رہے ہیں اور پرانی سائیکلیں بھی مرمت کروا رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں سائیکل نہ صرف سستا ذریعہ آمدورفت ہے بلکہ یہ صحت مند طرزِ زندگی کی طرف بھی ایک مثبت قدم ہے
اگر سائیکل کے استعمال کو فروغ دیا جائے تو اس سے ٹریفک کے مسائل کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی میں بھی واضح کمی آ سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *