تازہ ترینعلاقائی

تیز رفتاری کے سبب حادثات معمول،مختلف ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق،متعددزخمی

لوئر دیر کے نواحی علاقے میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا،جہاں وین گہری کھائی میں جا گری،،حادثے کے نتیجےمیں تین خواتین جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے،،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔۔
کبیروالا میں بارہ میل جھنگ روڈ پر المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا،،موٹر سائیکل سوار تین افرادکو ڈالے نے کچل ڈالا،،تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے،،جاں بحق افراد شادی کارڈ تقسیم کرنے جا رہے تھے ،ریسکیو عملے نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال کبیر والا منتقل کر دیا۔۔
پنڈی بھٹیاں میں دو ڈمپروں کے درمیان خوفناک تصادم سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔۔
خیرپورمیں کار اور رکشہ میں تصادم سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *