اہم ترینتازہ ترینعلاقائیقومی

آزادکشمیر حکومت کا علاقائی زبانوں کیلئے فروغ کیلئے بڑا اقدام

آج پہاڑی زبان کا دن منایا جارہا ہے

وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وزیر ماحولیات ، کشمیر کاز ، نبیلہ ایوب خان کی تحریک پر آزاد کشمیر میں سرکاری پرستی میں علاقائی زبانوں کے دن منانے کی منظوری دیدی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔
یہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ جب مقامی زبانوں کشمیری، گوجری، پہاڑی ، کنڈل شاہی ، شینا اور ڈوگری کے لیے نہ صرف دن مختص ہوئے بلکہ ان دنوں میں سیمینار،مشاعرے کانفرنسز اور ثقافتی پروگرام حکومتی سرپرستی میں کرنے کا فیصلہ ہوا۔
اس سلسلہ میں 21 فروی کو دن شینا زبان کا دن منایا جائیگا اور اس دن شینا زبان میں ہی سیمینارز، کانفرنسز،مشاعروں، تقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جائیگا۔22مارچ کو گوجری زبان کا دن (نویل)منایا جائیگا اور 22مارچ کو گوجری میں ہی سیمینارز، کانفرنسز،مشاعروں، تقافتی پروگرام منعقد ہوں گے۔
آج 14اپریل کو پہاڑی زبان کا دن منایا جارہا ہے اورآج سیمینارز، کانفرنسز، مشاعرے، ثقافتی پروگرام منعقدہوں گے۔10جون کو کنڈل شاہی زبان اور 22دسمبر کو ڈوگری زبان کا دن منایا جائیگا ، اس سے مقامی زبانوں اور ثقافت کی ترویج ہو گی۔
آزادکشمیر کی ادبی و سماجی تنظیموں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر، وزیر حکومت محترمہ نبیلہ ایوب , سیکرٹری کشمیر کاز سید شاہد محی الدین اور ڈائریکٹر جنرل اکیڈمی ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان کو اس اقدام پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *