آزادکشمیر کی بگڑتی سیاسی صورتحال،پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس طلب
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والی غیر معمولی سیاسی صورتحال پر پارٹی کے ممبران اسمبلی و کور کمیٹی کا ایک انتہائی اہم اجلاس 8 اکتوبر بروز بدھ بوقت 2 بجے دن بمقام زرداری ہاوس اسلام آباد میں طلب کرلیا۔
راجہ فیصل ممتاز راٹھور جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی طرف سے تمام عہدیداروں کو اجلاس میں شرکت کی ہدایات جاری کردیں۔
