کوٹلی کے نجی ہاسٹل میں درد ناک واقعہ
کوٹلی کے ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں واقعہ پیش آیا، جہاں ایک یونیورسٹی کی سٹوڈنٹ نے چوہے مار گولیاں کھا لیں جس سے وہ سے زندگی کی بازی ہار گئیں ۔
خ،و،د،کشی کرنے والی لڑکی کا تعلق سرساوہ پنجیڑہ سے تھا اور وہ مقامی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی تھی ۔ واقعہ ہاسٹل کے میں پیش آیا، فوری طور پر ہاسٹل کے عملے نے لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا لیکن ابتدائی رپورٹس کے مطابق وہ جانبر نہ ہو سکی ۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد فوری موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ ہاسٹل کے عملے اور طالبات سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ واقعہ کس طرح پیش آیا اور اس کے پیچھے ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں ۔ پولیس نے علاقے میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر کے تحقیقات کے دائرے کو بڑھا دیا ہے
