انٹرٹینمنٹاہم ترینبین الاقوامیتازہ ترینعلاقائیقومی

ہٹیاں بالا کی سٹی پولیس ان ایکشن ، 2ملک دشمن عناصر پکڑ لیے

جہلم ویلی ہٹیاں بالا کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کاآغاز کر دیا ہے تھانہ سٹی ہٹیاں بالا کی جانب سے جاری مہم کا مقصد علاقے سے منشیات کی فروخت اور غیر قانونی شراب کی سپلائی کا مکمل طور پر ختم کرنا یے، ایس ایچ او تھانہ سٹی ہٹیاں بالا منظر چغتائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر متعددکارروائیاں کیں۔ پہلی کارروائی میں ایس ایچ او منظر چغتائی نے اے ایس آئی ظفر اعوان، ڈی ایف سی امجد سعید، راجہ شمشاد، خواجہ احسن اور سید احسن نقوی کے ہمراہ ملزم کو سراں کے علاقے سے گرفتار کیا۔
قبضے سے پولیس نے چرس گردا برآمد کی ، جس کے بعد ملزم کے خلاف (9b) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ یہ کارروائی مقامی سطح پر منشیات فروشوں کے خلاف واضح پیغام کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
دوسری کارروائی میں پولیس نے گڑھی دوپٹہ لواسی سے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ایک بڑی بوتل شراب برآمد کی۔ اس پر بھی مقدمہ درج کر دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *