تازہ ترینسیاست

باغ: وزیراعظم شہباز شریف نے ہاڑی گہل میں دانش سکول کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

آزاد جموں وکشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کابینہ وزراء کے ہمراہ تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف کے ہمراہ وفاقی وزراء،مسلم لیگ ن پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کے سینئر راہنماء بھی تقریب میں شریک ہوئے۔وزیر اعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے باغ آزاد جموں کشمیر میں پہلے دانش سکول سسٹم کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خصوصی خطاب کیا۔
وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف نے کہا کہ باغ میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے بے حدخوشی ہوئی۔ پنجاب سے دانش اسکول کی تعمیر پوری ملک میں شروع ہوچکی۔ دانش اسکولز کا سفر پنجاب سے شروع کیا تھا۔ آج ملک بھر میں دانش گاہیں تیزی سے فروغ پارہی ہیں۔ وادی نیلم میں بھی دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ دانش اسکول میں میرٹ پر مفت تعلیم ، مفت رہائش ملے گی۔دانش اسکول کی قائداعظم کے وژن کے مطابق بنیاد رکھی گئی۔ اسکولوں میں داخلہ اور تقرری میرٹ کے بغیر نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا بھارت کو 4دن کی جنگ میں افواج پاکستان نے زور دار تھپڑ رسید کیا۔ امریکی صدرنے کہا پاکستان نے بھارت کے 7طیارے گرائے۔ہندوستان کی فوج4دن میں گھٹنوں کے بل زمین پر گری۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے جنگ میں بہترین فیصلے کیے۔
بچوں کے عالمی دن کے موقع پروزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف اور آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور باغ آزاد جموں کشمیر سے سیز فائر لائن کے دونوں اطراف ریاستی کے بچوں اور بالخصوص مقبوضہ جموں کشمیر کے بچوں کے لیے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی پیغام دیا۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ دانش اسکول وزیراعظم کی علم دوستی کا واضح ثبوت ہے۔ نئی حکمت عملی سے ریاست کے اندر لوگوں میں اعتماد پیدا ہوا۔ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا دنیا کے سامنے اعتماد بحال ہوا، پاکستان کا دنیا میں سفارتی محاذ بحال ہوا،۔بولےپاکستان بھرپور انداز میں کشمیریوں کی حمایت کررہا ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں بچے قوم کا مستقبل ہیں، بچے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ بچوں کی تعلیم،صحت اور تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔خواہش ہے آنے والی نسلوں کو پرامن ،مستحکم پاکستان دے کر جائیں۔
وفاقی وزیرامیر مقام نے کہا کہ دانش اسکول کا قدام تاریخ میں سنہری باب بنے گا، وزیراعظم ملک کے کونے کونے میں دانش اسکول کا خواب حقیقت بنارہے ہیں۔بہترین سفارت کاری میں وزیراعظم شہباز شریف کا کرداراہم رہاہے۔ معرکہ حق کے بعد پوری دنیا مان رہی ہے کہ مسئلہ کشمیر حل طلب ہے، ایک دن کشمیر بنے گا پاکستان کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *