اہم ترینتازہ ترینعلاقائی

بلوچستان میں پولیو کے خاتمے کی حکومتی کوششیں کامیاب

بلوچستان کو پولیو فری صوبہ بنانے کی کوششیں رنگ لانے لگیں

بلوچستان میں گزشتہ 15 ماہ کے دوران پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔بلوچستان میں پولیو کا خاتمہ انسدادِ پولیو مہم کی بڑی کامیابی ہے، جس میں پولیو ورکرز کی مؤثر کاوشیں شامل ہیں۔پہاڑی راستوں اور دور دراز علاقوں تک پہنچ کر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا پولیو ٹیموں کی اولین ترجیح رہی۔
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی مؤثر کارکردگی، محکمہ صحت کی حکمت عملی اور سخت مانیٹرنگ نے مہم کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹرز انعام الحق کہتے ہیں بلوچستان کو مستقل طور پر پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی
سیکیورٹی اہلکاروں نے انسدادپولیو ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا اور اس قومی فریضےمیں اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔پولیو سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو پولیو کے قطرےپلا کر اس موذی مرض سے محفوظ بنائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *